زرمبادلہ کے ذخائر 13ارب 14کروڑ91لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں9 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں مجموعی قومی ذخائر کی سطح 13 ارب 14 کروڑ 91 لاکھ ڈالر پر آگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی آمد کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت بڑھ کر 8 ارب 5 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔زرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر کی مالیت 13 ارب 14 کروڑ 91 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے، جن میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
