زہریلے کھانے سے مدرسے کے 3 طالب علم جاں بحق

راولپنڈی میں زہریلا کھانا کھانے سے مقامی مدرسے کے تین طالب علم جان کی بازی ہار گئے ۔چکری چونترہ کے علاقے دربار سروبہ کے ایک مدرسے میں مبینہ طور پر تین بچے زہریلا کھانے سے جان کی بازی ہا ر گئے ۔
ذرائع کے مطابق 6 سالہ جنید، 13 سالہ عباد اور 12 سالہ اسلام نے رات کو مدرسے کی انتظامیہ سے پیٹ میں درد کی شکایت کی تھی تاہم انہیں بروقت ہسپتال نہیں پہنچایا گیا۔
ذرائع کے مطابق دو بچے صبح مدرسے میں مردہ پائے گئے جبکہ تیسرا بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع ہے, پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق واضح ہوں گے
دوسری جانب مدرسے کے استاد کا کہنا یے بچوں نے رات پیٹ درد کی شکایت کی میں نے کہا صبح ہسپتال لے جاؤں گا۔
