زیرسماعت مقدمات کی خبریں چلانے کیلئے پیمرا کی نئی گائیڈ لائن جاری

پیمرا نے عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری کردیں
پیمراکی جانب سے تمام ٹی وی چینلز کو نئی گائیڈ لائن پر عملدرامد کی ہدایت کی گئی۔زیر سماعت معاملات پر پروگرام معلوماتی انداز میں نشر کیے جاسکتے ہیں۔عدالت میں زیر سماعت معاملات کو معروضی طور پر ہینڈل کیا جائے گا۔ایسا کوئی مواد نشر نہ کیا جائے جو عدالت، ٹربیونل یا کسی دوسرے عدالتی یا نیم عدالتی فورم کے فیصلے کو متاثر کرتا ہو۔عدالت میں زیر سماعت معاملات صرف عوام کو معلومات فراہم کرنے کیلئے نشر کیے جاسکتے ہیں۔
پیمرا کی جانب سے کہا گیا کہ زیر سماعت معاملے کی ممکنہ قسمت کے بارے میں تجاویز جو عدالت، ٹربیونل وغیرہ کی طرف سے طے شدہ فیصلہ کو متعصب کرتی ہو، نشر نہیں کیا جائے گا۔پروگراموں میں ایسی کوئی خبر یا مباحثہ نشر نہیں کیا جائے گا جس سے جاری انکوائریوں، تحقیقات یا ٹرائلز پر اثر انداز ہو۔تمام ٹی وی چینلز کی جانب سے ایک غیر جانبدار مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔کمیٹی کی تشکیل بارے پیمرا کو اطلاع دی جائے گی جو ضابطہ اخلاق کی تعمیل کو یقینی بنانے کی پابند ہوگی۔
