سائفرکیس میں سزا شاہ محمود قریشی نے اپیل دائرکردی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں 10 سال سزا کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے سزا کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 10سال قید کی سزا سنائی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سائفر کیس میں 15 اگست سے شروع ہونے والے ٹرائل پراسس کی خلاف ورزی کی گئی۔ سائفرکیس کا ٹرائل
قانونی طریقہ کار کے مطابق نہیں چلایا گیا۔
