سائفرپرعمران ، اسد عمراورشیریں مزاری کی ایک اورآڈیو لیک

تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان کی مبینہ امریکی سائفر کے حوالے سے تیسری مبینہ آڈیو بھی لیک ہوگئی۔
مبینہ آڈیو لیک میں اسد عمر کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ یہ جو ہم لیٹر والا اب کرر ہے ہیں یہ زرا ہفتہ دس دن پہلے شروع کرنا چاہیے تھا، عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اس لیٹرکا بہت بڑا یعنی جو ہم سوچ رہے ہیں کہ اس کا ساری دنیا میں (امپیکٹ) اثر چلا گیا ہے۔
لیک آڈیو میں سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کو مبینہ طور کہتے سنا جاسکتا ہے کہ چین نے آفیشل بیان جاری کیا ہے، جس میں وہ ہمارے اندورنی معاملات پر مداخلت کرنے پر امریکا کی مذمت کررہے ہیں۔
آڈیو میں عمران خان مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ اسٹریٹجی (حکمت عملی) یہ ہے کہ پبلک تو ہمارے ساتھ لگ چکی ہے، اب پبلک کے پریشر سے ہم چاہتے ہیں (وی وانٹ) اب اتوار کو اس طرح ہائٹ پر پریشر ہو کہ جو بھی وہاں جائے گا اسمبلی میں، ووٹ دینے کے لیے، یعنی وہ برینڈڈ ہو فار لائف لیکن جو آج آپ نے برینڈ کرنا ہے نا، میر جعفراور میر صادق، دیکھو، آپ کو لوگوں کو اسپون فیڈ کرنا ہے، مائنڈز الریڈی فرٹائل گراؤنڈ بنی ہوئی ہے کہ ان کو آپ فیڈ کر دیں گے، (لوگوں کے ذہن پہلے ہی زرخیز بن چکے ہیں)۔
واضح رہےکہ یہ عمران خان کی ایک دن میں لیک ہونیوالی دوسری آڈیو ہے ،اس سے قبل تحریک عدم اعتماد کے دوران عمران خان کی ہارس ٹریڈنگ کرنے کی آڈیو لیک ہوئی تھی.
