سائفر کیس: وکلا صفائی کے پیش نہ ہونے پر جج برہم، سماعت کل تک ملتوی
سائفرکیس میں خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وکلا کے مسلسل پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی، سماعت کے دوران ملزمان کے سینئر وکلا عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ان کی جگہ وکلا کے معاونین عدالت میں پیش ہوئے۔