سابقہ اپوزیشن آج خود سلیکٹڈ پلس بن گئی

پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکاکہنا ہےکہ ہم پر سلیکٹڈ کا الزام لگانے والی اپوزیشن آج خود سلیکٹڈ پلس بن گئی، اس ماحول میں اگر انتخابات ہوئے تو کوئی اسے تسلیم نہیں کرے گا۔ انتخابات کے لیے جو ماحول بنایا گیا ہے یہ کسی طور پر بھی فری اینڈ فیئر نہیں۔ پی ٹی آئی کے خلاف سارا ظلم و جبر نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کر رہی ہے جب کہ نواز شریف کو وزیر اعظم بنانا ہے تو انتخابات کی کوئی ضرورت نہیں، ایسے انتخابات سے بہترہے نگران کی طرح نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کا نوٹیفکیشن کردیں۔
