سابق خاتونِ اول کو 10 سال قید، 17 ملین ڈالر جرمانہ

ایل سیلواڈور کی 60 سالہ سابق خاتون اوّل کو اپنے شوہر اور اس وقت کے صدر کے دور حکومت میں جائیداد میں ناجائز اور غیر قانونی طریقے سے اضافے پر ملک کی عدالت نے 10 سال قید اور ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
سابق صدر نے ملکی خزانے میں خرد برد کے عللاوہ دوستوں اور رشتہ داروں کو نوازنے کا بھی الزام بھی تھا۔ سابق خاتونِ اول کے بھائی آسکر ایڈگارڈو کو بھی کرپشن الزامات کے تحت 10 برس کی سزا سنائی جا چکی ہے۔
سابق صدر الیاس انتونیو کو بھی 300 ملین ڈالر کی کرپشن ثابت ہونے پر ملکی عدالت نے 2018 میں 10 برس قید اور 260 ملین ڈالر کی سزا سنائی تھی۔
