سابق سپیکر اسدقیصرکی درخواست ضمانت منظور،فوری رہائی کاحکم

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ مردان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج محمد زیب نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

واضح رہے کہ اسد قیصر کو ایک کیس میں رہائی کے بعد دوبارپہ گرفتار کیا گیا تھا اور وہ 14 روزہ جوڈشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

Back to top button