سابق صدررفیق تارڑ کی اہلیہ کا انتقال، شہباز شریف کا اظہار افسوس

سابق صدر رفیق تارڑ کی اہلیہ اور مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا تارڑ کی دادی بیگم رضیہ رفیق تارڑ انتقال کر گئیں.تفصیلات کے مطابق آج ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق صدر رفیق تارڑ کی اہلیہ بیگم رضیہ رفیق تارڑ انتقال کر گئیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سابق صدر رفیق تارڑ کی اہلیہ بیگم رضیہ رفیق تارڑکی وفات پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔
شہبازشریف نے پارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ سے بھی دادی کے انتقال پر تعزیت کی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ابھی بیگم رضیہ رفیق تارڑ کی وفات کی افسوس ناک خبر ملی۔وہ سابق صدر رفیق تارڑ صاحب کی اہلیہ اور ہمارے پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ کی دادی تھیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین
