سابق صدر آصف زرداری روبہ صحت،ہسپتال سے گھر منتقل

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری صحت یاب ہونےکے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔

آصف زرداری کو گزشتہ دنوں طبیعت میں ناسازی کے بعد کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹر عاصم کی نگرانی میں بنائی جانے والی کمیٹی نے اُن کا علاج کیا۔

متحدہ عرب امارات سے بھی تین رکنی ڈاکٹرز کی کمیٹی کراچی پہنچی تھی جس نے سابق صدر کی صحت اور علاج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی علاج کیلیے بیرون ملک منتقلی کے فوری امکان کو مسترد کردیا تھا۔

ترجمان پیپلز پارٹی نے بتایا کہ آصف علی زرداری کو پھیپھڑوں میں پانی بھرجانےکی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ تیرہ روز تک زیر علاج رہے۔

آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور نے بتایا تھا کہ آصف زرداری کورونا کے بعد سے طبی مسائل سے دوچار ہیں، اسی باعث اُن کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا تھا۔

Back to top button