سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات انتقال کر گئے

سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان طویل علالت کے بعد وفات پاگئے۔سردار سکندر حیات 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔
سردار سکندر حیات کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، وہ عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔
خیال رہے کہ سردار سکندر حیات خان آزاد کشمیر کے صدر اور 2 بار وزیراعظم رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سابق صد و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار سکندر حیات خان کی کشمیر کاز اور کشمیری عوام کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وزیراعظم نے سردار سکندر حیات خان کے اہلخانہ سے تعزیت اور دعائے مغفرت بھی کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے  سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئےکہا ہےکہ سردار سکندر حیات نےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف آواز بلند کی۔فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ سردار سکندر حیات نےہمیشہ اصول پرستی اور حق کی سیاست کا علم بلند رکھا۔

Back to top button