سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کیخلاف نیب انکوائری کی منظوری

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کے خلاف بدعنوانی کی انکوائری کی منظوری دے دی۔
سابق وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اور رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کے خلاف بھی نیب انکوائری ہوگی۔چیف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ مفرور اوراشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے قانون کے مطابق وسائل بروئے کار لائے جائیں۔نیب کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے مختلف کیسز کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں بلوچستان کے دو سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک اور ثناء اللہ زہر ی کے خلاف الگ الگ انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔سابق چیئرمین ریلویز کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں عمران علی یوسف اور دیگر جبکہ سابق رکن بورڈ آف ریونیو کوئٹہ سرورجاوید اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کے الگ الگ ریفرنسز بھی احتساب عدالت میں جمع کرانے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئِے چیئرمین نیب نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اورکرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button