سابق وزیراعلیٰ منظور وٹو خاندان سمیت پیپلزپارٹی میں شامل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد سابق وزیراعلی پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پی پی پی میں شامل ہوگیا۔

 سابق اراکین قومی اسمبلی خرم وٹو اور روبینہ شاہین وٹو ،سابق رکن پنجاب اسمبلی معظم وٹو، جہاں آراء وٹو اور آمنہ قصوری بھی پی پی پی میں شامل ہوئیں۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وٹو فیملی کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی، شہزاد سعید چیمہ اور چوہدری سجاد الحسن موجو د تھے۔

Back to top button