سارہ انعام قتل کیس:ملزم کی والدہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ نواز امیر کی والدہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔

سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ اپنے وکیل کے ساتھ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئیں۔ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج شیخ سہیل کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگئی۔ عدالت نے آج مدعی کے وکیل راؤ عبد الرحیم سے دلائل طلب کر رکھے تھے۔

Back to top button