سانحہ9مئی میں ملوث 18اشتہاری رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک

نادرا نے سانحہ9مئی کے واقعات میں ملوث 18اشتہاری رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک  کردیئے۔

نادرا حکام کے مطابق شاختی کارڈ بلاک کرنے کی کارروائی پولیس درخواست پرعمل میں لائی گئی۔تمام ملزمان اے ٹی سی میں پیش ہوئے بغیرغیرقانونی حقوق حاصل نہیں کر سکتے۔شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈ بلاک رہیں گے۔

پولیس حکام کے مطابق  مراد سعید،اعظم سواتی،حماداظہر،اسلم اقبال،کرامت کھوکھر،علی امین،واثق قیوم عباسی،مسرت چیمہ،جمشیدچیمہ  کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان شناختی کارڈ کے ذریعے حاصل تمام سہولیات سے محروم رہیں گے۔

Back to top button