سراج الحق کا استعفیٰ نامنظور، دوبارہ جماعت اسلامی کی امارت سنبھال لی

مجلس شوریٰ نے امیر جماعت اسلامی کا استعفی منظور نہیں کیا، سراج الحق نے جماعت اسلامی پاکستان کی امارت دوبارہ سنبھال لی۔
منصورہ میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی زیرِصدارت جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کا ہنگامی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ممبران شوریٰ کا کہنا تھا کہ جماعت کی ذمہ داریوں کو حسب سابق بطور امیر رہنمائی فرمائیں۔کمیٹی میں شامل لیاقت بلوچ، امیر العظیم، راشد نسیم، پروفیسر ابراہیم، اسد اللہ بھٹو نے سراج الحق سے ملاقات کی۔
ترجمان قیصر شریف نے بتایا کہ مرکزی مجلس شوری نے متفقہ طور پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفی مسترد کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق پرمجلس شوریٰ نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی نشست پر تشریف لے آئے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی صدارت میں اجلاس جاری ہے۔

Back to top button