سرخ رنگ کی چقندر کے فائدے

چقندر کا شمار فوائد سے بھر پور ان سبزیوں میں ہوتا ہے جو پاکستان میں وافر دستیاب ہیں۔ چقندر کو کچی اور پکی دونوں حالتوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے- اس کے سستے ہونے کے سبب عوام کا ایک بڑا حلقہ اس کی قدر و قیمت کو اہمیت دینے کو تیار نہیں ہے اور کچھ لوگ اس کی گہری گلابی رنگت کے سبب اس کو استعمال کرنے سے اجتناب کرتے ہیں کیوں کہ اس کو کاٹنے کے نتیجے میں ہاتھوں پر اس کا رنگ لگ جاتا ہے جو کہ پانی سے دھونے پر نہیں اترتا ہے- مگر چقندر کے دھبوں پر اگر لیموں کو رگڑا جائے تو اس سے اس کے نشان صاف ہو جاتے ہیں- یہ سبزی اپنے فوائد کے سبب انسان کے لیے کئی حوالوں سے مفید ہے۔ جو لوگ اس کے فائدے جان لیں گے وہ اس کو استعمال کیے بغیر نہیں رہ سکتے-

بلند فشار خون کےلیے
چقندر میں بڑی مقدار میں نائٹریٹ موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم میں داخل ہو کر نائٹرک آکسائڈ میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو کہ خون کی نالیوں کو کھولنے اور ان کو ریلیکس کرنے میں مدددگار ثابت ہوتے ہیں- جس کی وجہ سے بلند فشار خون کے مریضوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے اور ان کا بلڈ پریشر اس کے استعمال کے چند گھنٹوں بعد ہی کم ہونا شروع ہو جاتا ہے-

دل کے مریضوں کےلیے
دل کی بیماریاں مختلف نوعیت کی ہو سکتی ہیں مگر ان تمام میں چقندر کا جوس ایک جادو کا کام کرتا ہے- یہ دل کے عضلات کو سکون فراہم کرکے اس کی کام کرنے کی استعداد میں اضافے کا موجب بنتا ہے- اس لیے دل کے مریضوں کو روزانہ اس کا جوس پینا بہت بہتر ثابت ہوتا ہے-

جوڑوں کے درد کےلیے
چقندر کے اندر بیٹالین نامی ایک پگمنٹ موجود ہوتا ہے جو کہ اندرونی سوزش کو ختم کرنے کا باعث بنتا ہے- اس لیے جوڑوں کے درد کے مریض جن کے عضلات اور جوڑوں میں سوزش ان کو شدید درد میں مبتلا کرتا ہے- ایسے مریضوں کےلیے چقندر بہترین ہوتا ہے جو کہ اندرونی سوزش کا خاتمہ کرکے انہیں درد سے نجات فراہم کرتا ہے-

دماغ کی صحت کےلیے
چقندر کا استعمال دماغ کو طاقت فراہم کرتا ہے کیوں کہ یہ دوران خون کو بہتر بناتا ہے جس کے سبب دماغ کو خون کی فراہمی بہتر ہوتی ہے اور اس سے دماغ کو ملنے والی آکسیجن کی مقدار میں بھی اضافہ ہوتا ہے- اور نہ صرف یادداشت بہتر ہوتی ہے بلکہ دماغی سرگرمی کرنے والوں کی تھکن کو دور کر کے تازگی بھی فراہم کرتا ہے-

نظام انہضام کےلیے
چقندر میں بڑی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے جو کہ آنتوں کے افعال کو بہتر بناتا ہے قبض کا خاتمہ کرتا ہے نیا خون بناتا ہے بھوک لگنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور آنتوں کے کینسر سے بھی بچاتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button