سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
گورنر پنجاب کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت دیگر شریک ہوئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سردار سلیم حیدر خان سے حلف لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر نامزد کیا گیا تھا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری پہلے 5 مئی کو منعقد ہونا تھی، تاہم پھر اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سردار سلیم حیدر کا تعلق ضلع اٹک سے ہے اور وہ سابق وفاقی وزیر بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر بھی ہیں۔ اس سے پہلے سردار سلیم حیدر خان معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ وزیر مملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار بھی رہ چکے ہیں۔
