سرفرازاحمدنےبھارتی انڈر19ٹیم کے رویہ کوغیراخلاقی قرار دیدیا

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹورسرفراز احمد نے انڈر 19 ایشیا کپ کے دوران بھارتی انڈر19ٹیم کے رویے کو غیراخلاقی قرار دیدیا۔

وزیر اعظم  سے ملاقات کے بعد میڈیا کانفرنس  کرتے ہوئے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے فائنل کے دوران بھارتی ٹیم کے رویے  پر تبصرہ کیا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا میچ کے حوالے سے بھارت کا رویہ درست نہیں تھا اور بھارتی ٹیم کا کرکٹ میں رویہ غیر اخلاقی تھا  لیکن ہم نے فتح سپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ منائی، کیونکہ کرکٹ میں ہمیشہ کھیل کا جذبہ ہونا چاہیے،  بھارت نے جو کیا، وہ ان کا فعل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ میں مقابلے کے ساتھ ساتھ اخلاقیات اور احترام کو ہمیشہ سب سے اوپر  رکھنا چاہیے۔

خیال رہے کہ  دبئی میں کھیلےگئے ایشین کرکٹ  کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔

Back to top button