سرفراز احمد کو PCB میں نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

سابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرفراز احمد اب پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیمز کے معاملات دیکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور انڈر 19 کے کوچز، ٹیم مینجمنٹ اور دوروں کی نگرانی کریں گے، اور ٹیموں کے ہمراہ بین الاقوامی و قومی دوروں میں بھی شامل ہو سکیں گے۔

مزید برآں، سرفراز احمد پاکستان میں ہونے والی ٹریننگ سیشنز اور سیریز کے دوران بھی ٹیموں کے ساتھ رہیں گے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی اور تربیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Back to top button