سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری

وفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں اور اداروں میں گریڈ ایک سے 17 کی 1102 خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی۔ جب کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر ادارے کےلیے الگ الگ این او سی بھی جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ سمندر پار پاکستانی میں گریڈ ایک سے 15 کی 66، وزارتِ دفاع (جی یچ کیو) میں انفارمیشن افسر گریڈ 17 کی ایک اور گریڈ 16 کے کمپیوٹر آپریٹر کی ایک، پمز اسپتال میں گریڈ ایک سے 15 کی 429 (بشمول 85 ریگولر)، فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسپتال میں گریڈ ایک سے 15 کی 77، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد میں میڈیکل آفیسرز (گریڈ17) کی 12 خالی آ آسامیوں پر بھرتی کےلیے این او سی جاری گیا ہے، یہ بھرتیاں ایف پی ایس سی کے ذریعے ہوں گی جب کہ نیشنل لائبریری میں گریڈ 16 اور 17 کی 2، انفارمیشن سروس اکیڈمی میں گریڈ ایک سے 13 کی 5 اور دفاع ڈویژن میں گریڈ 4 سے 15 کی 206 بھرتیاں کی جائیں گی۔
اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں گریڈ 16 کی 6، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ میں گریڈ ایک سے 14 کی، ایف آئی اے میں گریڈ ایک سے 15 کی 199 وزارتِ خارجہ میں گریڈ 4 سے 15 کی 85، 13 خالی آسامیوں پر بھرتی کےلیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے این او سی جاری کیے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر این او سیز کے اجرا کا باضابطہ آفس میمورنڈم جاری کیا ہے۔
