سری لنکا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کر دیا گیا

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی منڈی میں بڑھتی قیمتوں کے باعث سری لنکا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔
سری لنکن حکام کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 317 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 398 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
توانائی تنصیبات پر حملے: عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ہوگیا
حکام نے بتایا کہ یہ اضافہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کیا گیا، اور یہ دو ہفتوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسرا اضافہ ہے۔
