سعدیہ غفار اور حسن حیات کے گھر ننھے مہمان کی آمد

اداکارہ سعدیہ غفار اور اداکار و گلوکار حسن حیات خان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بیٹی کی پیدائش کی خبر سعدیہ غفار نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی جس میں انہوں نے بیٹی کی تصویر شیئر کی تاہم اس تصویر میں بچی کا چہرہ واضح نہیں۔

سعدیہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ بیٹی کا نام ریا حسن حیات خان رکھا ہے جو کہ 5 جولائی کو امریکا کے ریور سائیڈ کمیونٹی اسپتال میں پیدا ہوئی۔

Back to top button