سعودیہ میں رمضان کا چاند نظر آگیا،کل پہلا روزہ ہوگا

سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز کا چاند نظر آ گیا ہے، پہلا روزہ کل ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق چاند نظر آنے کے بعد آج یکم اپریل شعبان المعظم کا آخری دن تھا اور ماہ مقدس کا آغاز 2 اپریل بروز ہفتہ سے ہوگا۔
دوسری جانب عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امام کونسل آف ساؤتھ آسٹریلیا کہا کہنا تھا کہ جنوبی آسٹریلیا میں چاند نظر آنے کے شواہد ملے ہیں اور یکم رمضان 2 اپریل کو ہو گا،جبکہ ملائیشیا اور انڈونیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا یکم رمضان 3 اپریل کو ہو گا۔
