سعودی خاتون مصور کے سنگ مرمر پر خوبصورت اور حیران کن فن پارے

سعودی عرب کی باصلاحیت مصورہ رحاب خالد نے سنگ مرمر کے ٹکڑوں اور ٹائلز پر دلکش تصاویر اور دیدہ زیب پورٹریٹ بناکر آرٹ کی دنیا میں ایک نئی جہت کا خوشگوار اضافہ کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں فائن آرٹ کی طالبہ رحاب خالد نے اپنے فن پاروں سے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی ہے، پہلے وہ کینوس پر آئل پینٹ سے مصوری کیا کرتی تھیں لیکن اب اس میں جدت لاتے ہوئے ٹائلز اور سنگ مر مر کے ٹکڑوں کو ہی کینوس بنا لیا اور دلفریب نمونے تخلیق کیے۔
رحاب خالد سنگ مر مر پر تصاویر، کارٹون، پورٹریٹ اور خوبصورت مناظر اس مہارت سے پینٹ کرتی ہیں دیکھنے والوں کو بالکل اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ شاہکار ٹائلز اور سنگ مرمر کے ٹکڑوں پر تخلیق کیے گئے ہیں۔ وہ چھوٹے ٹکڑوں کو پر الگ الگ تخلیقات کرکے جب ان کو یکجا کرتیں تو ایسا محسوس ہوتا جیسے وال پیٹنگ کی گئی ہے۔
saudia female artist 3 1589342714رحاب خالد بچپن سے خاکہ سازی کی شوقین کی ہیں اسی لیے مصوری کی تعلیم بھی حاصل کی اور اب سنگ مرمر کے ٹکڑوں پر سعودیہ کی اہم شخصیات کی پورٹریٹ بھی بناتی ہیں جسے کافی پسند کیا گیا جس کے بعد مصورہ نے اپنے شاہکار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شیئر کرنا شروع کیا تو تعریفوں کا تانتا بندھ گیا جس سے انہیں کافی حوصلہ ملا۔
saudia female artist 1 1589342694رحاب خالد نے ڈرائنگ اور مصوری کے کئی مقابلوں میں حصہ لیا اور کامیابیاں سمیٹیں، ان کے فن پاروں کو قدر کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے اور عالمی سطح پر نام بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
رحاب سنگ مرمر کے اور بڑے ٹائلز کو مختلف سائز میں کاٹ کر ان پر مصوری کرتی ہیں یہ ایک بہت انوکھا اور منفرد تجربہ تھا تاہم انہیں یقین نہیں تھا کہ اس قدر پذیرائی ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button