سعودی عرب کا لگژری صحرائی ٹرین متعارف کرانے کا اعلان

سعودی عرب نے پہلی صحرائی لگژری ٹرین سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری ریلوے کمپنی نے اس کے لیے اٹلی کے Arsenale گروپ کے ساتھ 20 کروڑ سعودی ریال کا معاہدہ کیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ڈریم آف دی ڈیزرٹ نامی ٹرین سروس 2025 کے آخر تک کام شروع کر دے گی۔یہ لگژری ٹرین دارالحکومت ریاض سے اردن کی سرحد قریب واقع شہر قریات کے درمیان سفر کرے گی۔
1300 کلو میٹر طویل روٹ کے دوران یہ ٹرین سعودی عرب کے حیران کن صحرائی مقامات سے گزرے گی۔
اس ٹرین میں 40 پرتعیش بوگیاں موجود ہوں گی جن پر مسافروں کو ایک یا 2 راتوں کے ٹور بک کرانے کی سہولت دستیاب ہوگی۔

Back to top button