کیا عامر خان اور فاطمہ شیخ نے خفیہ نکاح کر لیا ہے؟

بالی وڈ انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلاے والے عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان دونوں نے کچھ عرصہ پہلے خفیہ طور پر نکاح کر لیا تھا جسے اب تک پردے میں رکھا جا رہا ہے۔
دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عامر خان اپنی تیسری شادی کا باضابطہ اعلان اپنی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے بعد کرینگے جو کہ اپریل 2022ء میں مارکیٹ ہوگی۔
اب ایک بار پھر اس حوالے سے خبر سامنے آ رہی ہیں کہ عامر اور ثناء چھپ کر نکاح کر چکے ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ دونوں کے نکاح کے موقع پر کھینچی گئی تھی۔ تاہم سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کو جعلی بھی کہا جا رہا ہے۔ بتایا جاتا رہا ہے کہ یہ فوٹو دراصل عامر خان کی اپنی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ ایک تقریب میں لی گئی تھی جسے فوٹو شاپ ست تبدیل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا دعوی یے کہ دو ناکام شادیوں اور طلاقوں کے بعد اب عامر خان نے خود سے 30 برس چھوٹی لڑکی کے ساتھ تیسری شادی کرنے کا فیصلہ کر رہے ہیں جو ایک فلم میں ان کی بیٹی کا رول بھی ادا کر چکی ہیں۔ یاد رہے کہ اگست 2021 میں بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنی دوسری اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ اس خبر نے انکے مداحوں کو حیران کر دیا تھا چونکہ انہوں نے 2005 میں کرن راؤ سے محبت کی شادی کی تھی اور اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی۔ اپنی علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے دونوں میاں بیوی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ چونکہ ان کے بچے بھی ہیں لہٰذا وہ طلاق کے بعد بھی دوستوں کی طرح زندگی گزاریں گے۔ عامر خان اور کرن راؤ نے اپنی طلاق کی وجہ بیان نہیں کی تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا ”آزاد راو“ بھی ہے ۔ یاد رہے کہ عامر کی پہلی بیوی کا نام رینا دتا ہے جس سے ان کے دو بچے ایرا اور جنید ہیں۔