سفارتی عملے کے انخلا کیلئےامریکی فوج کو افغانستان بھیجنے کا فیصلہ

امریکہ نے ایک مرتبہ پھر اپنی افواج کو افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق افغانستان سے سفارتی عملے کی واپسی کے لیے امریکی اور برطانوی افواج کو افغانستان بھیجا جائے گا ۔
امریکی فوجیوں کی تعیناتی سے متعلق امریکی محکمہ دفاع نے بھی تصدیق کردی ہے۔ امریکی فوجی 24 سے 48 گھنٹے میں ذمے داریاں سنبھال لیں گے۔
ترجمان پینٹا گون جان کربی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں افغانستان میں 3 انفینٹری بٹالینز کو بھیجا جائے گا۔ دو دن میں امریکی فوجی دارالحکومت کابل پہنچ جائیں گے-
رپورٹس کے مطابق برطانیہ بھی اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے 600 فوجی افغانستان میں تعینات کرے گا۔
