سفیر اسد مجید پر دباؤ کی خبریں بے بنیاد قرار

دفتر خارجہ نے سفیر اسد مجید پر دباؤ کی خبروں کو بے بنیاد قراردے دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہسفیر اسد مجید نے قومی سلامتی کمیٹی کو بریف کیا، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ اس حوالے سےواضح ہے جبکہ اسد مجید پر دباؤ کی خبریں بے بنیاد ہیں، امریکی سفارت کار کو قومی سلامتی کمیٹی کےفیصلے کے مطابق احتجاجی مراسلہ دیا گیا، اسد مجید نئی اسائنمٹ پر برسلز میں ہیں،قومی اسمبلی کمیٹی کی میٹنگ میں بیرونی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے، سازشی تھیوری جیسی باتیں ہماری سفارت کاری کو متاثرکرتی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہاآئین پاکستان کےتحت جمہوری ٹرانزیشن ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف کو کئی ممالک کی طرف سے مبارک باد کے پیغامات آئے، وزیراعظم نے چین، سعودی عرب اور ترکی کےسربراہان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نےکشمیریوں کی جائز جدوجہد کا اعادہ کیا، پاکستان اپنی سفارت کاری قومی ملکی مفاد کے مطابق جاری رکھےگا۔
عاصم افتخار نے بتایا کہ امریکی رکن کانگریس الہان عمر نےکشمیر اور لاہور کے دورے کیے، امریکی رکن کانگریس نےمسئلہ کشمیر کو کانگریس میں اٹھانے کا وعدہ کیا ہے۔
انکا کہنا تھاافغانستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، فلسطین میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتےہیں، عالمی برادری فلسطینیوں کےجان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیرقانونی اقدامات سےآگاہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارت سندھ طاس معاہدے کے برعکس اقدامات سے باز رہے، مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ ہفتے7 بےگناہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا، ہندوتوا ذہنیت بھارت کے اندر بھی پھیل رہی ہے، پاکستان کرتارپورسے متعلق بھارت کےلغو بھارتی پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

Back to top button