سلفی لینے کیلئےمداح نے لیونل میسی کو گردن سے پکڑ لیا

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ رائونڈ میں ارجنٹینا اور ایکواڈور کے مابین کھیلے گئے میچ میں معروف فٹبالر لیونل میسی کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش میں ایک مداح نے انہیں زبردستی گردن سے پکڑ لیا۔
فین نے ایکواڈور کی جرسی پہن رکھی تھی، اپنے کیمرے کے لینز کے ذریعے غصے میں آنے والے میسی کو پکڑنے میں کامیاب ہو گیا تھا تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے جلد ہی گراؤنڈ سے باہر کردیا۔
واقعے کے بعد مداح نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر کے ساتھ ساتھ “ہر وقت کے بہترین کھلاڑی” کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو بھی دکھائی اور یہاں تک کہ میسی کی تعریف کرتے ہوئے ایک لمبا نوٹ بھی لکھا۔ اس کا کہنا تھا آپ صرف ایک بار جیتے ہیں اور ایک بار میرے لیے کافی ہے کیونکہ میں اب تک کے عظیم ترین کھلاڑی سے ملا ہوں۔آپ کا شکریہ ان تمام خوشگوار لمحات کے لیے جو آپ نے فٹبال کے شائقین کو دیے، میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔
