سلمان خان دیوالی پر بھارتیوں کو کیا تحفہ دینے والے ہیں؟

بالی ووڈ بھائی جان دیوالی پر بھارتیوں کو اپنی نئی فلم ’’ٹائیگر تھری‘‘ کا تحفہ دینے جا رہے ہیں، سلمان خان کے مداح کافی عرصہ سے اس فلم کا انتظار کر رہے ہیں جواب ختم ہونے جا رہا ہے۔’ٹائیگر 3′ نومبر کی بارہ تاریخ کو بھارت جبکہ 11 نومبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی، بھارت میں فلم کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ معروف فلمی تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق ایڈوانس بکنگ کے پہلے فلم کے ساڑھے 44 ہزار ٹکٹس فروخت ہوئے ہیں اور ابھی فلم ریلیز ہونے میں سات روز باقی ہیں۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف نظر آئیں گی جنہوں نے پہلے دونوں پارٹس میں بھی اداکاری کی، اس حصے کی خاص بات اس میں عمران ہاشمی کی انٹری ہے جو فلم میں ولن کے روپ میں نظر آئیں گے، فلم کی ہدایات منیش شرما نے دی ہیں جب کہ اسے ادتیا چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے۔ٹائیگر 3 کے بزنس کے حوالے سے تجزیہ کار وشیک چوہان نے ’’انڈیا ٹو ڈے‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ فلم پہلے روز 45 سے 50 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر سکتی ہے، وشیک چوہان کے مطابق فلم دوسرے روز یعنی پیر کو 70 سے 75 کروڑ کا بزنس کر سکتی ہے کیوںکہ دیوالی کے بعد اگلا دن فلم کیلئے اہم ثابت ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ فلم 500 کروڑ سے زائد بزنس کرے گی اور اگر ایسا نہیں ہوا تو یہ تھوڑا مایوس کن ثابت ہوسکتا ہے، فلمی تجزیہ کار رمیش بالا نے ‘انڈیا ٹوڈے’ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ٹائیگر 3’ سے متعلق توقعات بہت زیادہ ہیں، اس سے قبل ٹائیگر کی فرنچائز کی دیگر فلموں نے بھی اچھا بزنس کیا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال شاہ رخ خان کی دو فلمیں جوان اور پٹھان نے باکس آفس پر شاندار بزنس کیا، دونوں ہی فلموں نے ایک ہزار کروڑ سے زائد بھارتی روپے کمائے۔ایڈوانس بکنگ اور ہائپ کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ یہ فلم ایک بلاک بسٹر ثابت ہو گی۔واضح رہے کہ رواں برس عید الفطر پر سلمان خان کی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ ریلیز ہوئی جو باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کر سکی، اس سے قبل سلمان خان کی 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘رادھے’ بھی شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی، فلم نے باکس آفس پر لگ بھگ 18 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا۔

Back to top button