سلمان خان نے شاہ رخ کو دیکھ کر قہقے کیوں لگائے؟
بالی ووڈ دبنگ خان سلمان خان نے کنگ شاہ رخ خان کی چائنا کاپی دیکھ کر قہقے لگائے بغیر نہ رہ سکے، بالی ووڈ بھائی جان کے بے ساختہ ہنسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ کے جاسوس ایجنٹ سلمان خان کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اُن کے ساتھ ایک شخص موجود ہے جو آنکھوں پر سیاہ چشمہ لگائے شاہ رخ خان کا روپ اپنائے ہوئے ہے۔ویڈیو میں موجود شخص شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کا مقبول ترین ڈائیلاگ بول رہا ہے اور ڈائیلاگ کی ادائیگی کے وقت آواز بھی شاہ رخ خان کی ہی نکالتا ہے، شخص اپنے موبائل سے ویڈیو بناتے ہوئے کہتا ہے کہ “پٹھان اور ٹائیگر ایک ہی ہیں، یہ ڈائیلاگ سُن کر سلمان خان کی ہنسی نکل جاتی ہے اور وہ بےساختہ ہنس پڑتے ہیں۔شاہ رخ خان کو کاپی کرنے والا شخص یہ ڈائیلاگ بولنے کے لیے مزید تین ری ٹیکس لیتا ہے اور ہر بار سلمان خان کی ہنسی چھوٹ جاتی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب وہ شخص ری ٹیک لے رہا ہوتا ہے تو سلمان خان اپنی ہنسی پر قابو نہ پاتے ہوئے اشارے سے فریم سے نکلنے کا کہتے ہیں۔یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین کی جانب مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، صارفین شخص کو شاہ رخ خان کی ‘چائنا کاپی’ قرار دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ دیوالی کے موقع پر سلمان خان اور کترینہ کیف کی میگا ایکشن فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ ریلیز کی گئی تھی جس نے اب تک مجموعی طور پر 400 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔فلم میں جہاں سلمان خان نے جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے تو وہیں کترینہ کیف بھی زویا نامی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں جبکہ عمران ہاشمی نے فلم میں وِلن کا کردار نبھایا ہے۔