سلیکٹڈ نیازی عوامی حقوق پر ڈاکے کو جہاد سمجھتا ہے

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے براہ راست بات چیت کے سیشن میں ’جہادکرنے‘ کے بیان کے بعد مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بتائے ہوئے کہا کہ تم پر تو 22 کروڑ لوگوں کو جیتے جی مار دینے اور اسکو جہاد کا نام دینے پر فتویٰ لگنا چائیے۔
صبح اُٹھ کر تم جہاد پر نہیں جاتے۔ تم عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے جاتے ہو۔تم غریب کے منہ سے روٹی اور بیمار سے دوائی چھیننے جاتے ہو۔تم لوگوں کی بجلی اور گیس کے بلوں سے کمر توڑنے جاتے ہو ۔تم مظلوموں پر ظلم کرنے جاتے ہو۔تم لوگوں کو دن دھاڑے اغوا کرانے جاتے ہو اور اسے تم جہاد کہتے ہو؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 4, 2021
اپنی ٹویٹ میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ذرا باہر نکلو اپنے بنی گالا کے300کنال کے محل سے اور دیکھو لوگ تمہیں کیسے جھولیاں اُٹھا اُٹھا کر بد دُعائیں دے رہے ہیں ۔
تم پر تو 22 کڑوڑ لوگوں کو جیتے جی مار دینے اور اسکو جہاد کا نام دینے پر فتویٰ لگنا چائیے۔ ذرا باہر نکلو اپنے بنی گالا کے ۳۰۰ کنال کے محل سے اور دیکھو لوگ تمہیں کیسے جھولیاں اُٹھا اُٹھا کر بد دُعائیں دے رہے ہیں ۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 4, 2021
انہوں نے کہا کہ ریاستِ مدینہ کے دعویداروں کو شاید یہ بھول گیا ہے کہ یہ اگر اصل میں ریاستِ مدینہ ہوتی تو تم اپنے عبرت ناک انجام کو پہنچ چکے ہوتے ۔آٹا چوری ، چینی چوری ، گیس چوری ، ووٹ چوری ، عوام پر مہنگائی کے طوفان کو ، اپنی نا اہلی اور نا لائقی کوتم جہاد کہتے ہو؟صبح اُٹھ کر تم جہاد پر نہیں جاتے۔ تم عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے جاتے ہو۔اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ تم غریب کے منہ سے روٹی اور بیمار سے دوائی چھیننے جاتے ہو۔تم لوگوں کی بجلی اور گیس کے بلوں سے کمر توڑنے جاتے ہو
تم مظلوموں پر ظلم کرنے جاتے ہو۔تم لوگوں کو دن دھاڑے اغوا کرانے جاتے ہو اور اسے تم جہاد کہتے ہو؟انہوں نے کہا کہ تم پر تو 22 کروڑ لوگوں کو جیتے جی مار دینے اور اسکو جہاد کا نام دینے پر فتویٰ لگنا چائیے۔
واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے ’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘نامی براہ راست بات چیت کے سیشن میں عوام سے کہا تھا کہ وجودہ مہنگائی کو زیادہ نہ سمجھیں، وینزویلا اور دیگرممالک کا حال دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی بہت امیدیں ہیں لیکن پرانے سسٹم کوبدلنے میں کافی وقت لگتاہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ طاقتور پر ہاتھ ڈالنا آسان نہیں، بیورو کریسی کے پرانے لوگوں سے زیادہ تعلقات ہیں، ہم جمہوری طریقے سے آئے ہیں نظام کو بدلنے میں وقت لگے گا، میں جو کچھ بھی کررہا ہوں یہ ایک جہاد ہے اور صرف اللہ کیلئے کررہا ہوں۔انہوںنے کہاکہ موجودہ مہنگائی کو زیادہ نہ سمجھیں، وینزویلا اور دیگرممالک کا حال دیکھیں، حقیقی تبدیلی کے لئے عوام کو تھوڑا صبر کرنا پڑے گا، ہماری معیشت اب ترقی کی جانب گامزن ہے۔
