سموگ کے خاتمہ کے لئے ایکشن پلان  بنانے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے سموگ کے خاتمہ کے لئے ایکشن پلان  بنانے کا فیصلہ  کرلیا۔

ایکشن پلان بنانے کے لئے وزیر اعلی مریم نواز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ۔انسداد سموگ کیبنٹ کمیٹی کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کمیٹی کی چیئر پرسن ہوں گی کمیٹی میں سینئر منسٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ، وزیر صنعت،وزیر بلدیات سمیت دیگر وزراء  شامل ہوں گے

کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے انتظامی اور قانون کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لے گی۔کمیٹی سموگ کے خاتمہ کے لئے پالیسی مرتب کرے گی۔

Back to top button