سندھ،رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

سندھ کے ضلع سجاول میں رواں سال کا پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
حکام کے مطابق سجاول کی بیلو یونین کونسل میں پولیو وائرس سے 4 سال کا بچہ متاثر ہوا ہے۔قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری نے وائلڈ پولیو وائرس کیس کی تصدیق کی ہے۔
حکام کا کہنا ہےکہ پولیو وائرس اب بھی سندھ اور جنوبی خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں گردش کر رہا ہے۔
حکام کے مطابق سال 2026 میں اب تک4کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں جب کہ اپریل میں ملک بھر میں انسداد پولیو کی نئی قومی مہم شروع کی جائے گی۔
