سندھ حکومت اور تاجروں کے درمیان کاروبار پر مشروط اتفاق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتے میں 4 روز، پیر سے لے کر جمعرات تک صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی۔
اس حوالے سے سندھ حکومت اور تاجروں کے درمیان آن لائن کاروبار پر اتفاق ہوگیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجروں کی جانب سے بار بار کہا جا رہا تھا کہ انہیں مقررہ اوقات میں اپنے کاروبارکھولنے کی اجازت دی جائے۔ لیکن اس سلسلے میں تاجروں اور حکومتی ارکان کے درمیان تلخی دیکھنے میں آئی تھی۔ سندھ حکومت اور تاجروں کے درمیان اس سے حوالے سے کافی دیر سے مذاکرات جاری تھے لیکن وہ کسی صورت ختم ہوتے نظر نہیں آ رہے تھے۔
لیکن اب تاجروں اور سندھ حکومت کے دوران آن لائن کاروبار پر اتفاق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بازار بند رہیں گے شٹر صرف فروخت کےلیے مال اتارنے یا ہوم ڈلیوری کےلیے اٹھائے جائیں گے، دکانوں میں گاہک ڈیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تاجربرادری کے نمائندوں کا اجلاس کمشنر ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں آن لائن کاروبار کا طریقہ کار طے پاگیا۔
اجلاس میں صوبائی وزرا ناصر حسین شاہ، امتیاز شہخ، مرتضی وہاب، سعید غنی کی شرکت کی، تاجروں کی نمائندگی جمیل پراچہ، شرجیل گوپلانی، رضوان عرفان، سلیم میمن، الیاس میمن، حکیم۔ شاہ اور حبیب شیخ نے انجام دی۔معاہدے کے بارے میں آل سٹی تاجر اتحاد کے رہنما شرجیل گوپلانی نے بتایا ہے کہ دکانیں صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک کھولی جائیں گی۔ اس دوران دکان کے اندر صرف ایک سیل مین موجود ہو گا۔
دکان کا شٹر صرف فروخت کے لئے مال اتا رنے یا ہوم ڈیلیوری کےلئے کھولا جائے گا۔ خیال رہے کہ کل سے پاکستان میں رمضان کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تاجروں کی جانب سے درخواست کی جا رہی تھی کہ کسی طرح ان کو کاروباری کرنے کی اجازت دی جائے۔ اسی سلسلے میں اب سندھ حکومت اور تاجروں کے درمیان آن لائن کاروبار پر اتفاق ہوگیا ہے۔
