سندھ میں سکول فیس، یوٹیلٹی بلز اور کرایوں میں رعایت کی منظوری

سندھ کابینہ نے کووڈ 19 ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس 2020 منظور کرلیا،صوبائی کابینہ نے اسکول فیس، یوٹیلٹی بلز اور کرایوں میں رعایت کی اصولی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اسکول فیس میں 20 فیصد کمی کرنے کی اصولی منظوری دیدی گئی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ فیس میں یہ رعایت اپریل اور مئی 2020 کیلئے ہے۔
سندھ کابینہ نے احساس کفالت پروگرام کے تحت ادائیگی پر ملنے والی کمیشن پر ایس بی آر ٹیکس بھی معاف کردیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس معافی کا اطلاق صرف متعلقہ بینکنگ ایجنٹس کو ملنے والی کمیشن پر ہوگا۔کابینہ نے سندھ کووڈ ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس 2020 کی منظوری دیتے ہوئے گورنر کو بھیج دیا۔ آرڈیننس میں اسکول فیس میں 20 فیصد کمی کی گئی ہے، جبکہ بجلی، پانی، گیس کے بلوں اور رہائشی کرایوں میں رعایت کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
سندھ کابینہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اوور اسپیڈنگ پر موٹرسائیکلز کےلیےجرمانہ 500 روپے، لائٹ وہیکل کےلیے ہزار اور بڑی گاڑیوں پر 1500 روپے، پبلک ٹرانسپورٹ میں زائد مسافر بٹھانے پر جرمانہ تین سو روپے سےبڑھاکر ایک ہزار روپے، اوور ٹیکنگ کا جرمانہ تین سو روپے سے بڑھا کر دو ہزار تک کرنے کی تجاویز بھی دے دیں۔ وزیر اعلی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو اس حوالے سے متعلق افراد سے مشاورت کی ہدایت کردی۔
موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر کابینہ ارکان نے جون 2020 تک تنخواہیں نہ لینے کا متفقہ فیصلہ بھی کیا ہے جبکہ کابینہ اور ارکان سندھ اسمبلی ایک ماہ کی تنخواہ پہلے ہی کورونا ایمرجنسی فنڈ میں دے چکے ہیں۔کابینہ نے سندھ کووڈ 19 ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کو بھیجنے کی منظوری دے دی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق آرڈیننس کے تحت کسی ملازم کو نوکری سے نکالا نہیں جائے گا اور نجی سیکٹر میں کام کرنے والے ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔تاہم آجر کو فائدہ دینے کے لیے تنخواہ میں کچھ کٹوتی کی بھی اجازت دی گئی ہے اس حوالے سے تنخواہوں کے سلیب سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔آرڈیننس شیڈول ٹو کے تحت صارفین کو بجلی اور گیس کے بلوں اور رہائشی پانی کے ماہوار بل میں بڑی رعایت دی گئی ہے۔
سندھ کووڈ 19 ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کورونا وائرس کے باعث گھروں کے کرایوں میں بھی رعایت دی گئی ہے
کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے آرڈیننس کے تحت کوئی تعلیمی ادارہ 80 فیصد سے زائد فیس وصول نہیں کرے گا اور 20 فیصد فیس کٹوتی لازمی ہوگی۔اس 20 فیصد کٹوتی کو کسی اور مد یا قسطوں میں وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
خیال رہے کہ 9 اپریل کو مذکورہ آرڈیننس تیار کیا گیا تھا جس کے مسودے کے تحت پانی، بجلی اور گیس فراہم کرنے والے ادارے رہائشی، تجارتی اور صنعتی صارفین کو ریلیف دینے کے پابند ہوں گے جبکہ سندھ کی حدود میں کام کرنے والے تمام یوٹیلیٹی سروسز کے اداروں پر آرڈیننس کا اطلاق ہوگا۔اس کے ساتھ ہی کابینہ اجلاس میں اسکول فیس میں 20 فیصد کمی کرنے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق فیس میں یہ رعایت اپریل اور مئی 2020 کے لیے، سندھ کابینہ نے ایڈووکیٹ جنرل کو فیس میں رعایت کے حوالے سے کیس صحیح طریقے سے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
علاوہ ازیں سندھ کابینہ نے احساس کفالت پروگرام کے تحت ادائیگی پر ملنے والی کمیشن پر ایس بی آر ٹیکس معاف کر دیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق اس معافی کا اطلاق صرف متعلقہ بینکنگ ایجنٹس کو ملنے والی کمیشن پر ہوگا۔سندھ کابینہ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور تمام کمشنرز کو دفعہ 144 کے اختیارات تفویض کردیے، یہ اختیارات سی آر پی سی میں ترمیم کرنے کے بعد دیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button