سندھ کے 64محکمے کےالیکٹرک کے اربوں کے نادہندہ نکلے

کے الیکٹرک نے ایک ارب 70 کروڑ روپے واجبات اور نئے بل ادا نہ کرنے پر سندھ کے 64 محکموں کی بجلی کاٹنے شروع کردیئے۔

 کے الیکٹرک کی جانب سے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری توانائی کو خط ارسال کیا ہے۔خط میں طے شدہ معاہدے کے تحت واجبات ادا نہ کرنے کی شکایت کی ہے۔ اس سے قبل 8 خط لکھے جاچکے ہیں مگر وعدے کے مطابق واجبات اور بل ادا نہیں کئے گئے۔اب حتمی فیصلہ کیا ہے کہ بجلی کے کنیکشن منقطع کئے جائیں گے۔

خط  میں بتایاگیا کہ 2019میں حکومت سندھ کے ساتھ طے کیا گیا تھا کہ تمام واجبات اور نئے بل ادا کردیئے جائیں گے۔محکمہ توانائی کو بجلی کے بل اور واجبات ادا کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔خط میں واضع کیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک مالی پریشانی کا شکار ہے۔ہم واضع طور پر بتارہے ہیں کہ اب ہم نے صوبائی محکموں کے بجلی کنکشن منقطع کرنے کی کارروائی شروع کرچکے ہیں۔فوری طور پر معاملہ حل کیا جائے پرانے واجبات بشمول نئے ادا کئے جائیں گے۔یہ ضروری ہے کہ بجلی کنیکشن منقطع ہونے سے بچا جائے۔

خط میں 64 صوبائی محکموں و اداروں کی فہرست بھی شامل کردی گئی ہے۔چیف سیکریٹری نے محکموں سے تفصیلات طلب کرلی ہے ۔

Back to top button