سوات میں جھڑپ کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک، 4 اہلکار زخمی

سوات کے شہر منگورہ میں فورسز کے جھڑپ کے ساتھ 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے مینگورہ بائی پاس پر شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس دوران فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ شدت پسندوں سے فائرنگ کے مقابلے میں 4 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

Back to top button