سورج مکھی کے بیج میں کینسر کا علاج چھپا ہے

سورج مکھی کے بیج جادوئی خواص رکھتے ہیں اور صحت پر اس کے نہایت مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں. ان بیجوں میں جلد، دل اور کینسر سمیت کئی امراض کا علاج موجود ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ناشتے میں سورج مکھی کے بیج کو شامل کرکے صبح کے اس اہم کھانے کو توانائی بھری غذا میں تبدیل کیا جاسکتا ہے کیونکہ اسکے بیجوں میں وٹامن ای سے لے کر اینٹی آکسیڈنٹس تک تمام اجزا موجود ہوتے ہیں۔
صرف نصف کپ سورج مکھی کے بیج میں 6 گرام پروٹین، 4 گرام فائبر اور وہ تمام ضروری اجزا شامل ہوتے ہیں جو زندگی کو رواں دواں رکھنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ اسکے بیجوں میں موجود وٹامن ای جلد کو خوبصورت رکھنے کے ساتھ ساتھ جسمانی جلن کی شدت کو کم کرتا ہے جبکہ دوسری جانب یہ دل کو مضبوط کرتا ہے کیونکہ اس میں مفید ریشہ فائبر موجود ہوتا ہے، بیج میں موجود سیلینیئم بدن میں کینسر کو پھیلنے سے روکتے ہیں۔ سورج مکھی کے بیج شکستہ ڈی این اے کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ بدن کو زہریلے مرکبات سے بچاتےہیں اس کے علاوہ سورج مکھی کے بیجوں میں موجود میگنیشیئم موڈ کو بہتر کرکے اداسی اور مایوسی کو بھگاتےہیں۔
سورج مکھی کے پودے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا کاشت شدہ پودا دن کو سورج کی طرف رخ کرلیتا ہے جبکہ رات میں اسکا رخ مشرق کی طرف مڑ جاتا ہے۔ سورج مکھی کے بیجوں کا تیل بھی بنایا جاتا ہے۔ سورج مکھی کے بیج میں غذائی ریشہ ، پروٹین، وٹامن بی، وٹامن ای ، میگنشیم سمیت متعدد غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔سورج مکھی کے بیجوں کا استعمال انتہائی مفید مانا جاتا ہے۔
سورج مکھی کے بیج کا استعمال ڈپریشن کو کم کرنےمیں بھی معاون شمار ہوتا ہے۔ اس میں موجود ٹریپٹوفان سے سیروٹونن کی تشکیل عمل میں آتی ہے جو کہ ڈپریشن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
سورج مکھی کے بیجوں کا استعمال کالی کھانسی میں بھی کافی معاون ہوتا ہے، اسکے بیجوں کو اگر بھون کا استعمال کیا جائے تو یہ کافی مفید ہیں
سورج مکھی کے بیجوں میں غذائی ریشہ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ قبض کشا ہے۔ یہ بیج گردے اور مثانے کی سوزش کے دوران استعمال کیاجائے تو کافی فائدہ دیتا ہے۔
سورج مکھی کے بیج قوت مدافعت بڑھاتے ہیں اور کینسر کیخلاف بھی مقوی ہیں۔ اس بیج جلد کی خوبصورتی کو بھی جلا بخشتے ہیں۔ سورج مکھی کے بیج پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔ ہمیں سورج مکھی کے بیج ضرور کھانے چاہئیں۔ اس سے آپ کی روزانہ پروٹین کی ضرورت پوری ہوتے ہیں ۔سورج مکھی کے بیج سردیوں میں بہت پسند کئے جاتے ہیں۔
سورج مکھی کے بیجوں میں ہڈیوں کو مضبوط کرنے والے عناصر پائے جاتے ہیں جیسے میگنیشیم ، کیلشیم اور کاپر جو کہ ہڈیوں سے کیلشیم کی کمی پوری کرتے ہیں ۔ اس میں وٹامن ای بھی موجود ہے جو آرتھرائٹس کے درد کو بھی دور کرتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button