سوشل میڈیا پر عمر اکمل کی مضحکہ خیز ٹوئٹ

کرکٹر عمر اکمل کے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر معطل ہونے سے ایک دن قبل اپنی مبینہ مضحکہ خیز پوسٹ کے سبب بھی ان کا سوشل میڈیا پرشہرہ رہا۔
عمر اکمل معطلی سے قبل پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ تھے اور انہوں نے گزشتہ روز ٹیم کے باؤلنگ کوچ عبدالرزاق کے ہمراہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ اس تصویر میں عمر اکمل اور عبدالرزاق کو جہاز میں ایک ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم اس تصویر کی خاص بات اس کا کیپشن ہے جو عمر اکمل کچھ اور لکھنے کی کوشش میں نجانے کیا لکھ گئے۔
کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ mother from another brother اور عین ممکن ہے کہ وہ ‘brother from another mother’ لکھنا چاہ رہے ہوں۔
https://twitter.com/invincible6_/status/1230113511818354688?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1230113511818354688&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1120804
عمر اکمل نے جلد ہی اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا لیکن ان کی اس ٹوئٹ کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگے جس پر شائقین کرکٹ نے ان کا خوب مذاق اڑایا اور ان میں سے کچھ ٹوئٹ درج ذیل ہیں۔
البتہ اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ واقعی عمر اکمل نے یہ ٹوئٹ کی تھی یا کسی نے فوٹوشاپ کرکے ان کے ساتھ مذاق کیا ہے۔
https://twitter.com/rajuBully/status/1230165374915624962?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1230165374915624962&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1120804
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف منفی وجوہات کے سبب عمر اکمل سوشل میڈیا پر شائقین کی تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔
اس سے قبل ان کی انگور کھاتے ہوئے ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس پر وہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے تھے۔
https://twitter.com/DNobody101/status/1230154548624281602?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1230154548624281602&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1120804
گزشتہ سال عمر اکمل کی ایک عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی لیکن سری لنکا کی نسبتاً کمزور ٹیم کے خلاف دونوں میچوں میں وہ صفر پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے تھے جس پر شائقین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دوبارہ ٹیم میں شامل نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button