سوشل میڈیا پر نیہا ککڑ کی ہم شکل کے چرچے

معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کی ہم شکل کے آج کل سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر بپاشا ایکسوم کے انسٹاگرام پر ہزاروں کی تعداد میں فالوورز ہیں جب کہ ان کے اکاؤنٹ پر گلوکارہ نیہا ککڑ کے گانوں پر بنائی گئی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔

https://www.instagram.com/reel/CSo38ahh82C/?utm_source=ig_web_copy_link

ان کی ویڈیوز پر اکثر صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بپاشا کو نیہا کی ہم شکل قرار دیا ہے۔نیہا گلوکاری کی شوقین ہیں تو بپاشا فوٹوگرافی کا شوق رکھتی ہیں جو کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی درج ہے۔

صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیہا اور بپاشا کے گالوں پر پڑنے والا ڈمپل ان دونوں کو ایک دوسرے کی طرح دکھاتا ہے۔بپاشا کی کئی ویڈیوز میں ناصرف انہیں نیہا کے گانے کے بول دہراتے دیکھا گیا بلکہ انہوں نے گلوکارہ کا ہی انداز اپنایا۔

Back to top button