سوناکشی سنہا اور سلمان خان کی شادی کی خبریں

بھارتی میڈیا میں اداکار سلمان خان اور اداکارہ سوناکشی سہنا کی شادی کی خبریں چل رہی ہیں۔ تاہم اب بولی وڈ کی ’دبنگ‘ گرل 34 سالہ سوناکشی سنہا نے خود سے 22 سال بڑے 56 سالہ ’شدید کنوارے‘ کہلانے والے سلمان خان سے خفیہ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
یاد رہے کہ سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی سے متعلق گزشتہ کچھ عرصے سے خبریں چل رہی تھیں، جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ دونوں نے کچھ عرصہ قبل چھپ کر شادی کرلی۔ دونوں نے ماضی میں کچھ فلموں میں اکٹھے کام بھی کیا ہے اور اور انہیں ایک دوسرے کا دوست بھی سمجھا جاتا ہے۔ تاہم سلمان خان کی سب سے زیادہ دوستی کترینہ کیف سے تھی جنہوں نے حال ہی میں شادی کرلی۔
سلمان اور سوناکشی کی شادی کی افواج تب تیزی سے پھیکیں جب شوبز سوشل میڈیا پیج ’بولی وڈ ٹشن‘ نے دونوں کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں نے شادی کرلی ہے۔ اس پوسٹ پر سوناکشی سنہا نے کمنٹس کرتے ہوئے بتایا کہ کیا وہ یہ نہیں بتا سکتے تھے کہ یہ تصویر جعلی ہے اور اسے ایڈٹ کیا گیا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ آپ لوگوں کو یہ بھی بتا سکتے تھے کہ سلمان خان اور سوناکشی کی تصویر ایڈٹ شدہ ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ سوشل میڈیا پر ان کی شادی کے حوالے سے جعلی خبر چلائی جارہی ہے۔ سوناکشی سنہا کے کمنٹس کو ہزاروں افراد نے لائیک کیا اور ان کے جواب سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کو جعلی خبروں کی حوصلہ افزائی کے بجائے حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔ یاد رہے کہ سوناکشی سنہا معروف بالی وڈ اداکار شترو گھن سہنا کی بیٹی ہیں۔
