سونا عالمی مارکیٹ میں سستا، پاکستان میں مہنگا ہوگیا

عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی سے 1709 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150روپے اور 129روپے کا اضافہ ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان، لاہور ،فیصل آباد ،راولپنڈی، اسلام آباد، پشاو اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 145050 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 124357روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 40روپے بڑھکر 1580روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 34.28روپے بڑھکر 1354.60 روپے کی سطح پر آگئی۔

Back to top button