سونا مزید 300 روپے تولہ مہنگا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 1928 ڈالر کی سطح پر آگئی، جب کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 31 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 311 روپے تک پہنچ گئی۔
