سونا مزید 900 روپے سستا ہوگیا

 ملک میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی واقع ہوئی ہے۔ اس وقت فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہو گیا ہے۔

 سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ سونے کی قیمت 900 روپے فی تولہ کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہوکر 92250 روپے ہوگئی ہے۔

 عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہوکر 1730 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Back to top button