سونیا حسین  کو دوسری شادی کیلئے بہترین شخص کی تلاش

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے دوسری شادی کیلئے بہترین انسان کی تلاش شروع کردی ۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا ان کا جلد شادی کرنے کا پروگرام نہیں ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ شادی صحیح بندے سے ہونی چاہئے چاہے تاخیر ہوجائے۔ آج کل لوگوں میں بنیادی اخلاقیات ختم ہوتی جارہی ہیں اور وہ اس شے کو بہت اہمیت دیتی ہیں۔ جس خاندان سے تعلق رکھتی ہیں انہیں اخلاقیات کے علاوہ دوسری چیزیں متاثر نہیں کرتی ہیں اور لوگوں میں یہ ختم ہوتی جارہی ہیں۔

اداکارہ کاکہنا تھا کہ  جس دن انہیں ایسا شخص مل گیا جو انہیں صحیح لگا تو وہ پھر دوسری شادی کرلیں گی۔

Back to top button