سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 131000 روپے رہی۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، نئی قیمت 112311 روپے رہی، فی اونس سونے کی قیمت میں دو ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 1928 ڈالر رہی۔

چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بغیر کسی اضافے کے سابقہ سطح پر برقرار ہے۔فی تولہ چاندی کی قیمت 1510 روپے جب کہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 1294.58 روپے رہی۔

Back to top button