سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے کی کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 1712 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3400روپے اور 2915روپے کی کمی واقع ہوئی۔
اس کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 144900روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 124228روپے کی سطح پر آگئی۔
اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1620روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1388.88 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
